اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی میں عام بحث کا آغاز
2019-09-25 16:36:02
چوبیس تاریخ کو اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی کے عام بحث کا نیویارک میں افتتاح ہوا۔ جس میں مختلف ممالک کے ایک سو سے زائد رہنما ، سربراہان اور اعلیٰ سطحی مندوبین بنی نوع انسان کو درپیش مشترکہ چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کی پالیسی پر بات چیت کریں گے۔
اقوام متحدہ کی موجودہ جنرل اسمبلی کا عنوان ہے "غربت کے خاتمے کے لئے کثیرالجتی تعاون کی حوصلہ افزائی، بہتر تعلیم کا فروغ ،موسمیاتی مہم اور اشتراک"۔چوہترویں جنرل اسمبلی کے چیرمین تیجانی محمدبندے نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔انہوں نےمتعدد چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریز نے بھی سیشن خطاب کیا۔