​اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی سمٹ کے سیاسی اعلامیے کا اجرا

2019-09-25 16:37:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

24 تاریخ کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کا سربراہ اجلاس اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا جس کا سیاسی اعلامیہ جاری کیا گیا۔اس اعلامیے میں ، اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے 2030 تک پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے اگلی دہائی میں فنڈ جمع کرنے اور کسی کو بھی پیچھے نہ چھوڑنے کا عہد کیا۔

موجودہ اجلاس 24 سے 25 تاریخ تک اقوام متحدہ کی 74 ویں جنرل اسمبلی کے دوران منعقد ہوا۔ مختلف ممالک کے سربراہان نے پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کے اطلاق پر پیشرفت کا ایک جامع جائزہ لیا۔ چینی صدر کے خصوصی نمائندے ، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔


شیئر

Related stories