افغانستان میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ

2019-09-28 16:12:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ کا آغاز اٹھائیس تاریخ کی صبح ہوا۔ افغانستان میں سن 2001 میں طالبان کی حکومت کے خاتمے کے بعد منعقد ہونے والے یہ چوتھے صدارتی انتخابات ہیں۔ ان انتخابات کے لئے کل اٹھارہ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے تین امیدواروں نے پولنگ سے قبل دستبرداری کا اعلان کردیا۔ افغانستان میں کل رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد چورانوے لاکھ ہے۔

ان انتخابات کے ابتدائی نتائج سترہ اکتوبر میں برآمد ہونے کی توقع ہے۔


شیئر

Related stories