اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ترقی کے حق کے حوالے سے قرارداد کی منظوری

2019-09-28 16:13:40
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

مقامی وقت کے مطابق ستائیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی بیالیسویں کانفرنس میں غیرجانبدار تحریک اور چین کی جانب سے پیش کردہ ترقی کے حق سے متعلق قرارداد کی منظوری دی گئی۔

قرار داد میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ ترقی کا حق ایک اہم اور ناگزیر حق ہے جو اقوام متحدہ کے دو ہزار تیس کے پائیدار ترقیائی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔غربت کا خاتمہ ترقی کے حق کے حصول کی کلید ہے اور پائیدار ترقی کی تکمیل کی لازمی شرط ہے۔قرارداد میں مختلف ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کثیرالطرفہ نظریات پر قائم رہتے ہوئے عالمی تعاون کو مضبوط بنائیں تاکہ ترقی کے راستے میں حائل روکاوٹوں کو دور کیا جاسکے اور ترقی کے حق کی تکمیل کی جاسکے۔

اس قرارداد کو بیشتر ترقی پذیر ممالک کی حمایت حاصل ہوئی۔قرار داد میں کہا گیا کہ ترقی کا حق بہت اہم ہے جس کا دوسرے انسانی حقوق کے حصول کے لیے کلیدی کردار ہے۔ترقی کے حق کے بغیر دیگر انسانی حقوق کی بنیاد ہی فراہم نہیں کی جا سکتی۔


شیئر

Related stories