اسٹاک ہوم میں شمالی کوریا اور امریکہ کے نمائندوں کی مشاورت

2019-10-06 16:11:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پانچ اکتوبر کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں شمالی کوریا اور امریکہ کے نمائندوں نے شمالی کوریا کے جوہری مسئلے پر مشاورت کی۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے ۵ اکتوبر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے نمائندوں کے درمیان بات چیت "اچھی" رہی اور امریکہ دو ہفتوں بعد شمالی کوریا سے مشاورت جاری رکھنے پر راضی ہے۔ ادھر شمالی کوریا نے پچھلے کچھ مہینوں سے امریکہ کے ساتھ جاری مشاورت پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے اسی دن جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ساڑھے آٹھ گھنٹوں کی مشاورت کے دوران ، امریکہ نے سنگاپور میں دونوں ممالک کے رہنماوں کی ملاقات کے نتائج کو عمل میں لانے کے لئے متعدد "تخلیقی نظریات" تجویز کیے اور متعدد "نئے اقدامات" فراہم کیے۔شمالی کوریا کے نمائندہِ اول کم من جی نے مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت شمالی کوریا کی توقعات پر پوری نہیں اتری اور بالآخر ختم ہو گئی ۔امریکہ کی جانب سے پیش کردہ نیا نکتہِ نظر شمالی کوریا کے لیے بہت مایوس کن ہے۔

امریکہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے متعلقہ بیانات سے اس دن ہونے والی مشاورت کی حقیقی عکاسی نہیں ہوئی۔ امریکہ نے سویڈن کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ دو ہفتوں بعد شمالی کوریا سے مشاورت جاری رکھنے کے لیے اسٹاک ہوم جائے گا ، لیکن بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ آیا شمالی کوریا اس میں حصہ لے گا یا نہیں


شیئر

Related stories