امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے وہائٹ ہاؤس کو سمن جاری

2019-10-06 16:25:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی ایوان نمائندگان کے مانیٹرنگ اینڈ ریفارم کمیشن نے چار اکتوبر کو وائٹ ہاؤس کو ایک سمن جاری کیا ، جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کے خلاف ایوان کی مواخذے کی تحقیقات میں تعاون کے لیے صدر کے "ٹیلی فون ڈور" واقعے کی متعلقہ دستاویزات، اٹھارہ اکتوبر سے پہلے پیش کرے۔

مانیٹرنگ اینڈ ریفارم کمیشن ، انٹیلی جنس کمیشن ، اور امور خارجہ کمیشن ،ٹرمپ کی جانب سے یوکرائن سے ۲۰۲۰ کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے کے مطالبے، یوکرائن کے لیے فوجی امداد کو معطل کرنے، اوران کارروائیوں کو چھپانے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں بارہا وائٹ ہاؤس سے متعلقہ دستاویزات پیش کرنے کو کہا گیا تھا ، لیکن وائٹ ہاؤس نے اس پر کوئی ردعمل ظاہر کرنے سے انکار کردیا


شیئر

Related stories