ترک افواج کا شمال مشرقی شام میں موجود "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے ہدف پر حملہ

2019-10-08 14:23:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات اکتوبر کو شام کے قومی ٹیلی وژن کی جانب سے نشر کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ترکی کی افواج نے اسی رات ،شمال مشرقی شام میں موجود "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے ہدف پر حملہ کیا۔اطلاعات کے مطابق ترک افواج نے شام اور ترکی کی سرحد پر واقع ایک قصبےپر گولہ باری کی ۔حملے میں مالی نقصان تو ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پانچ اکتوبر کو کہا تھا کہ ترکی، شام کی سرحد پر موجود کرد مسلح افواج کے خاتمے اور شام میں ایک "محفوظ علاقے " کےقیام کے لیے شمالی شام میں، دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں فوجی کارروائی کرے گا ۔ امریکی وائٹ ہاوس نے چھ اکتوبر کو کہا تھا کہ امریکی افواج شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیوں کی نہ توحمایت کریں گی نہ ہی ان میں حصہ لیں گی،امریکی افواج متعلقہ علاقوں سے انخلا کریں گی۔


شیئر

Related stories