حکومتی ادارے ٹرمپ کے مواخذے میں معاونت کریں، امریکی ایوان نمائندگان
2019-10-09 10:19:20
سات اکتوبر کو امریکی ایوان نمائندگان نے وزارت دفاع اور محکمہ انتظام و بجٹ کو الگ الگ طلبی نامے ارسال کئے ہیں جن میں ضرورت کے مطابق صدر ٹرمپ کے مواخذے اور تحقیقات میں تعاون کے لئے کہا گیا ہے۔ ان اداروں کو صدر ٹرمپ کے "فون کیس" سے متعلق دستاویزات پیش کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
ان دو نوٹسز کے مطابق امریکہ کی وزارت دفاع اور محکمہ انتظام و بجٹ کو پندرہ تاریخ سے قبل متعلقہ دستاویزات پیش کرنا ہیں تاکہ امریکی ایوان نمائندگان وائٹ ہاؤس کی جانب سے یوکرائن کے لئے فوجی امداد کو ختم کرنے کی وجہ کی تحقیق کرسکے۔