سلامتی کونسل کا شام میں آئینی کمیشن کے قیام کا خیر مقدم

2019-10-09 10:23:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آٹھ تاریخ کو جاری اپنے ایک بیان میں شام میں آئینی کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔ بیان میں تیس اکتوبر سے قبل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں شام کے آئینی کمیشن کے پہلے اجلاس کی حمایت کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریز نے تیئیس ستمبر کو اعلان کیا تھا کہ شام کی حکومت اور حکومت مخالف جماعت نے آئینی کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔ یہ آئینی کمیشن موجودہ آئین میں ترامیم کر سکتا ہے اور اس کمیشن کو ایک نیا آئین بنانے کی اجازت بھی حاصل ہے ۔


شیئر

Related stories