بنگلہ دیش کی وزیراعظم کی پدما جاشالڈیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (فیز 1) کی تکمیل کی تقریب میں شرکت

2019-10-12 15:33:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دس اکتوبر کو چین کی سی اے ایم سی انجئنیرنگ کمپنی کی تعمیر کردہ پدما جاشالڈیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (فیز 1) کی تکمیل کی تقریب بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہوئی۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ، بنگلہ دیش میں تعینات چین کے سفیر لی جی مینگ، بنگلہ دیش کے وزیرعلاقائی حکومت و دیہی ترقی تزول اسلام سمیت چھ سو سے زائد مہمانوں نے تکمیل کی تقریب میں شرکت کی۔

بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے پدما جاشالڈیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (فیز 1) کی تکمیل کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار بائیس تک بنگلہ دیش کے تمام شہروں کو زمینی پانی کے ذریعے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف پورا کرنا ہے۔ پدما جاشالڈیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سمیت دیگر منصوبے اس ہدف کو پورا کرنے میں مدد دیں گے۔

چینی سفیر لی جی مینگ نے کہا کہ پدما جاشالڈیا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کا اہم حصہ ہے۔چینی حکومت بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ " دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گی۔


شیئر

Related stories