امریکہ نے سعودی عرب مزید فوج بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے، امریکی وزارت دفاع
2019-10-12 17:12:24
امریکی وزارت دفاع نے گیارہ تاریخ کو ایک بیان جاری کیا کہ امریکی سنٹرل کمانڈ کے حکام کے مطابق امریکی وزیر دفا ع مارک ٹی اسپر نے مزید فوج اور فوجی سازو سامان سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دی ہے۔
امریکہ میں متعدد ذرائع ابلاغ نے باخبر افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فوجیوں کی تعداد میں تقریباً 1،800 کا اضافہ کیاگیا ہے ۔ بیاں میں یہ بھی کہا گیا کہ امریکی وزارت دفاع نے رواں سال مئی سے لے کر اب تک امریکی سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے تحت فوجی ڈسٹرکٹ میں مزید تقریباً 14 ہزار فوجی بھیجے ہیں۔