عالمی تجارتی تنظیم نے امریکہ کو یورپی یونین کے خلاف جوابی اقدامات اٹھانے کا اختیار دے دیا

2019-10-15 11:29:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چودہ اکتوبر کو جینیوا میں منعقدہ عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات کے حل کے ادارےکے اجلاس میں "ایئر بس سبسڈی کیس" کے حوالے سے عالمی تجارتی تنظیم کے تازہ ترین فیصلے میں امریکہ کو یورپی یونین کے خلاف تجارتی جوابی اقدامات اٹھانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

اطلاعات کےمطابق یورپی یونین نے اجلاس میں کہا کہ اگر چہ امریکہ کو تجارتی انتقامی اقدامات اٹھانےکا اختیار مل گیا ہے تاہم ایسے اقدامات دور اندیشی نہیں ہیں ۔ ان سے نا صرف ہوا بازی کی عالمی صنعت کو نقصان پہنچے گا بلکہ عالمی تجارتی نظام پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

عالمی تجارتی تنظیم نے رواں ماہ کی دو تاریخ کو فیصلہ کیا تھا کہ چونکہ یورپی یونین اور اس کے کچھ رکن ممالک نے عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات سے نمٹنے والے ادارے کی جانب سے متعلقہ ثالثی پر مکمل طور پر عملدرآمد نہیں کیا، اس کے باوجود انہوں نے ایئر بس کو سبسڈی فراہم جاری رکھی۔ اس لیے امریکہ کو ہر سال یورپی یونین کی جانب سے تقریباً سات ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالر مالیت کی مصنوعات اور سروسز پر اضافی ٹیرف لگانے سمیت دیگر اقدامات اختیار کرنے کا حق ملا ہے۔


شیئر

Related stories