امریکہ کا ترکی پر پابندیاں لگانے کا اعلان ،ترکی سے شام میں اپنی فوجی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
2019-10-15 16:06:06
امریکی صدر ٹرمپ نے 14 تاریخ کو کہا کہ شمالی شام میں ترکی کی فوجی کارروائیوں سے علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ لہذا امریکہ نے ترکی پر متعدد پابندیاں لگا دی ہیں اور ترکی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر متعلقہ کاروائیاں بند کرے۔
ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ترکی کے فوجی اقدامات نے "داعش"پر کاری ضرب لگانے کے اقدامات کو نقصان پہنچایا اور ترکی کی کاروائی سے نہ صرف عام شہریوں کی سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں ،بلکہ امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کو بھی خطرہ ہے ، لہذا انہوں نے امریکی حکومت کو ترکی پر پابندیاں لگانے کا حق دے دیاہے ۔