اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا شام کے شمال مشرقی علاقے کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

2019-10-17 12:43:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ اکتوبر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے شمال مشرقی علاقے کی صورتحال کےحوالے سے مذاکرات کیےجس میں سلامتی کونسل کے ارکان نے شام کی شمال مشرقی علاقے کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تمام فریقین کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعدسکیورٹی کونسل کے موجودہ صدر اور اقوامِ متحدہ میں جنوبی افریقہ کے مستقل نمائندے جیری متجیلہ کی جانب سے پریس تبصرہ جاری ہو اجس میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے فرار ہونے کے خطرات اور انسانی صورتحال کے بگڑنے کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات چینی مندوب چانگ جون نے کہا کہ حال ہی میں شام کے خلاف ترکی کی یک طرفہ فوجی کارروائی سے شام کی صورتحال مزید پیچیدہ اور سنگین ہو گئی ہے۔ اس سے شام میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال میں مزید مشکلات پیدا ہوئی ہیں ۔اس کے علاوہ ترکی کی فوجی کارروائی سے شام میں انسانی حقوق کی صورتحال بھی بگڑ رہی ہے اور اس سے شامی مسئلے کے سیاسی حل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چین ترکی سے اپیل کرتا ہے کہ وہ فوجی کارروائی کو بند کر کے سیاسی حل کے راستے پر واپس آئے۔


شیئر

Related stories