متعدد ممالک کی کمیونسٹ اور ورکرز پارٹی کے رہنماوں کی طرف سے چین کی ستر سالہ شاندار کامیابیوں کی تحسین
اٹھارہ اکتوبر سے بیس اکتوبر تک اکیسویں عالمی کمیونسٹ پارٹی اور ورکرز پارٹی کانفرنس ترکی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے دوران، مختلف ممالک سے آئے ہوئے کمیونسٹ پارٹی اور ورکرز پارٹی کے رہنماوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں میں حاصل کردہ بے مثال کامیابیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
ہنگری کی ورکرز پارٹی کے صدر گیولا تھورمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ستر سال قبل عوامی جمہوریہ چین کے قیام سے عالمی تاریخ اور بین الاقوامی ترقیاتی ڈھانچے پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔ ان ستر سالوں میں چین کو معیشت، سماج، سیاست، ثقافت اور سائنس سمیت دیگر میدانوں میں بے شمار شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ چینی عوام کی محنت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے بغیر ان کامیابیوں کا حصول ممکن نہیں تھا۔
جنوبی افریقہ کی کمیونسٹ پارٹی کے دوئم نائب جنرل سکریٹری کرس مارٹھیلکو نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر سے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی۔جبکہ نیپالی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن بھشنو ریجال نے کہا کہ نئے عہد میں صدرشی جن پھنگ کی جانب سے پیش کیا جانے والا چینی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ تصور، مارکسزم کی جدید شکل ہے۔