بین الاقوامی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی کا تشویش ناک عالمی تجارتی صورتحال سے نمٹنے پر زور

2019-10-20 15:58:33
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا فیصلہ کرنے والے ادارے، بین الاقوامی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی نے انیس تاریخ کو مختلف اطراف پر زور دیا ہے کہ وہ تجارتی تشویش ناک صورتحال سے نمٹتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات کی حمایت کریں۔ تاکہ عالمی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔

بین الاقوامی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی کی چالیسویں وزارتی کانفرنس اسی دن واشنگٹن میں اختتام پزید ہوئی۔ کانفرنس کے بعدجاری اعلامیے میں کہا گیا کہ موجودہ تجارتی صورتحال، پالیسی کی غیر یقینی،اور جیو پولیٹیکل خطرے کے پیش نظر، عالمی معیشت کا مستقبل انتہائی غیر یقینی ہے اور عالمی معیشت کی تنزلی کے امکانات میں اضافہ ہورہا ہے۔

اعلامیے میں نشادھی کی گئی کہ آزادی ، انصاف پسندی اور باہمی فائدے کے حامل سامان اور خدمات کی تجارت اور سرمایہ کاری معاشی ترقی اور روزگاری کی بنیاد ہے۔ ایک طاقتور عالمی تجارتی تنظیم سے عالمی معاشی ترقی کو حمایت فراہم کی جاسکے گی۔

بین الاقوامی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی کے چیرمین، جنوبی افریقہ کے مرکزی بنک کے سربراہ لیسیجا کگانیاگونے اسی دن ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی تجارت عالمی معیشت کی کلیدی بنیاد ہے۔ تجارتی جنگ میں کوئی بھی ایک فریق جیت نہیں سکتا۔


شیئر

Related stories