شمال مشرقی شام سے انخلا کرنے والے امریکی فوجی عراق میں تعینات ہوں گے,امریکی وزیر دفاع

2019-10-21 10:37:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی وزیر دفاع مارک اسپرنے انیس تاریخ کو کہا کہ شام کے شمال مشرقی علاقے سےانخلا کرنےوالے تقریباً ایک ہزار امریکی فوجیوں کو "داعش" کے خلاف آپریشن کیلئے عراق کے مغربی علاقے میں تعینات کیا جائے گا۔

امریکی وزارت دفاع کے مطابق امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نےبیس تاریخ کو افغانستان جاتے ہوئے میڈیاکو بتایا کہ انخلا کا عمل کئی ہفتوں تک جاری رہے گا۔ یہ امریکی فوجی عراق میں تعیناتی کے بعد ، بنیادی طور پردو کام سرانجام دیں گے "داعش " کے خلاف کاروائی کرنا اور عراق کی دفاع کے لئے مدد فراہم کرنا ۔

مارک اسپر نے بتایا کہ انہوں نے عراقی وزیر دفاع سے اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ منصوبہ یہی ہے ، تاہم یہ کسی بھی وقت تبدیل ہوسکتا ہے۔


شیئر

Related stories