اگلے سال کے جی 7 سمٹ کے انعقاد کیلئے مقام کا دوبارہ انتخاب کریں گے، ٹرمپ

2019-10-21 10:37:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس تاریخ کی شام کو کہا کہ ڈیموکریٹک پارٹی اور میڈیا کی "عداوت" کی وجہ سے ، انہوں نے فلوریڈا میں واقع اپنے نجی گولف کلب کو 2020 جی 7 سربراہی اجلاس کے انعقاد کے مقام کے طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکہ اگلے سال جی 7 سربراہی اجلاس کے مقام کے کیلئےدوسرے مقامات کی تلاش کررہا ہے اور میری لینڈ میں صدارتی رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ بھی زیر غور ہے۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر مائیک مولوانے نے17 تاریخ کو اعلان کیا تھاکہ اگلے سال جی 7 سمٹ 10 سے 12 جون کو فلوریڈا کے شہر میامی میں" ٹرمپ نیشنل ڈورل گولف کلب" میں منعقد ہوگی۔ اس اقدام کی وجہ سے ڈیموکریٹس ، میڈیا ، اور کچھ ریپبلکنز نے عدم اطمینان کا اظہار کیاتھا۔ انہوں نے ٹرمپ پر "حکومت کو نجی بنانے" پر تنقید کی تھی۔


شیئر

Related stories