برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر کی جانب سے نئے"بریگزٹ" معاہدے کے لئے دوبارہ ووٹنگ کی تحریک مسترد
2019-10-22 10:40:03
اکیس تاریخ کو ، برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر جان بر کاونے حکومت کی جانب سے نئے "بریگزٹ" معاہدے کیلئے دوبارہ ووٹنگ کے لئے پیش کی جانے والی تحریک کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ دوبارہ ووٹنگ " تکرار" ہےاور اس سے" بد نظمی" پیدا ہوگی ۔
ایوان زیریں کے اسپیکر کی جانب سے نئے "بریگزٹ" معاہدے کے لئے دوبارہ ووٹنگ کی تحریک مسترد ہونا اس بات کی علامت ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی حکومت کو "بریگزٹ" کے مسئلے پر مشکلات کا سامنا ہے، اور "بریگزٹ" کے دوبارہ ملتوی ہونے کا امکان بہت بڑھ گیا ہے۔