برطانوی پارلیمنٹ نے بورس جانسن کی جانب سے "بریگزٹ" معاہدے کے لیے قانون سازی کے نظام الاوقات کو ویٹو کردیا
2019-10-23 11:09:01
برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے 22 تاریخ کی شام کو برطانوی پارلیمنٹ میں "بریگزٹ" معاہدے کو جلد سے جلد پاس کرنےکے لئے وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے پیش کردہ قانون سازی کیلئے ٹائم ٹیبل کو ویٹو کردیا۔ جس کے نتیجے میں برطانیہ میں"بریگزٹ" معاہدے میں تاخیر کا امکان مزید بڑھ گیا ہے۔
22 تاریخ کی شام کو ووٹنگ کے نتائج کے اعلان کے بعد ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے قانون سازی کے نظام الاوقات کی مخالفت "بریگزٹ"میں تاخیر کی حمایت کے مترادف ہے ، جس سے برطانیہ میں مزید غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ "بریگزٹ" معاہدے کے لیے قانون سازی کے عمل کو اس وقت تک ملتوی کریں گے جب تک یورپی یونین کا اس حوالے سے بیان نہیں آتا ۔