امریکہ نے کیوبا کے ساتھ متعددپروازیں معطل کر دیں
پچیس اکتوبر کوامریکہ کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ امریکہ اور کیوبا کے درمیان متعدد پروازیں معطل کر دی گئی ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ ان پروازوں سےمنافع حاصل کرتے ہوئے وینزویلا کی مادورو حکومت کے لیے کیوبا کی مدد کو روکا جائے۔
کیوبا کے وزیِر خارجہ برونو رودریگیز پریلا نے اسی دن سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے اختیار کی گئی" تازہ ترین ناکہ بندی "کی اس پالیسی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے اس اقدام سے نا صرف امریکی عوام کے سفر کی آزادی پر پابندی لگائی گئی ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے کو بھی نقصان پہںچا ہے ۔تاہم کیوبا پیچھے نہیں ہٹے گا ۔
یاد رہے کہ انیس سو انسٹھ میں کیوبا میں آنے والے انقلاب کے بعد امریکی حکومت نے کیوبا کے ساتھ معاندانہ پالیسی اختیار کی ۔ جولائی دو ہزار پندرہ میں دونوں ممالک کے تعلقات دوبارہ معمول پر آئے تاہم امریکہ نے کیوبا پر عائد پابندیوں کو مکمل طور پر منسوخ نہیں کیا اور رواں سال کیوبا کے خلاف امریکی حکومت کے تعزیری اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔