عراق میں احتجاج کی نئی لہر ، ہلاکتوں کی تعداد تر یسٹھ ہو گئی
2019-10-27 15:45:01
چھبیس اکتوبر کو عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت دوسرے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری رہے۔ گزشتہ دو دنوں سے جاری مظاہروں میں اب تک تریسٹھ افراد جان بحق جبکہ پچیس سو سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔ جنوبی صوبوں میں متعدد مقامات پر سرکاری اداروں کی عمارات اور پارٹی دفاتر کو آگ لگا دی گئی ۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے عراقی امور یانائینا ہینس پلاسچئرٹ نے چھبیس اکتوبر کو بغداد میں جاری اپنے ایک بیان میں انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوامی اور ذاتی املاک کو نقصان پہنچانے والے عمل کی سخت مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اعلان کردہ اصلاحی اقدامات کے نفاذ کے لیے عراقی حکومت کو وقت درکار ہے اور اقوام متحدہ ہر لمحے عراق کی مدد کے لیے تیار ہے ۔