امریکی فوجی حملے میں " داعش " کے سربراہ کی ہلاکت کا خدشہ : امریکی میڈیا

2019-10-27 16:11:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چھبیس اکتوبر کی رات کو امریکی میڈیا کے متعدد چینلز نے یہ اطلاع دی کہ امریکی فوج نے شام کے شمال مغربی شہر ادلب میں ،انتہا پسند تنظیم " داعش " کے سربراہ ابو بکر بغدادی کے خلاف فوجی کاروائی کی اور خدشہ ہے کہ ابوبکر بغدادی اس حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں ۔
امریکہ کے جریدے " نیوز ویک " کے مطابق باوثوق ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ پینٹاگون نے وائٹ ہاؤس کو بتایا ہے کہ اسے بڑی حد تک یقین ہے کہ بغدادی اس حملے میں مارا گیا ہے۔جبکہ سی این این کا کہنا تھا کہ بغدادی خود کش بم دھماکے میں ہلا ک ہو گیا ہے ۔


شیئر

Related stories