افغان فورسز کی شمالی افغانستان میں کاروائیاں ، اہم کمانڈر ملا یاسین ہلاک

2019-10-27 17:03:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


ستائیس اکتوبر کو افغان فوج کے ترجمان عبدالغفار نورستانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز کے مزاحمتی ضلعے خان آباد میں خصوصی فورس کے دستوں کی جانب سے ہفتے کی رات کیے گئے آپریشن میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ،طالبان کا اہم کمانڈر ملا یاسین بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق بدنام زمانہ ملا یاسین کی ہلاکت صوبہ قندوز میں طالبان عسکریت پسندوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

عبد الغفار نورستانی نے کہا کہ شورش زدہ ضلع میں ملا یاسین کے خاتمے کے بعد سکیورٹی فورسز نے متعدد دیہات کو عسکریت پسندوں کے چنگل سے آزاد کروا لیا ہے
ایک اور اطلاع کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ جاوزان میں افغان سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران گیارہ طالبان ہلاک جب کہ نو زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں طالبان کا مقامی رہنما ملا جوورا بھی شامل ہے ۔طالبان عسکریت پسندوں نے ابھی تک ان دونوں کاروائیوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔


شیئر

Related stories