داعش کے اعلی ترین رہنما" البغدادی کی ہلاکت کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستائیس تاریخ کو اعلان کیا کہ شام کے شمال مغربی حصے میں شدت پسند تنظیم "داعش" کے اعلی ترین رہنما ابو بکر البغدادی نے رات گئے ہونے والےامریکی فوج کے ایک آپریشن کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لئے خودکشی کرلی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کارروائی میں بغدادی کے ساتھ موجود ان کے پیروکار جو کہ ایک بڑی تعداد میں تھے مارے گئے۔ اس کارروائی کے دوران امریکی اہلکاروں کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی فوج کو اس کارروائی کےدوران داعش کے خلاف بہت زیادہ حساس مواد بھی حاصل ہوا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ کارروائی تقریباً دو ہفتے قبل شروع کی گئی تھی جس سے "داعش" سمیت دہشت گرد قوتوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا امریکی عزم ظاہر ہوتا ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر میں فوجی کارروائی میں مدد فراہم کرنے پر روس ، ترکی ، شام ، عراق اور شام کے کردوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔