عراق: حکومت مخالف مظاہروں میں 74 افراد ہلاک

2019-10-28 10:54:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عراقی حکام کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق ملک بھر میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چوہتر تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کرپشن، بے روزگاری اور عوامی سہولیات کی عدم دستیابی کے خلاف ہونے والے ان مظاہروں میں تین ہزار چھ سو سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

عراق کے غیر جانبدار انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ علی البایاتی نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ ہلاکتیں پچیس سے ستائیس اکتوبر تک مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہوئیں۔ مظاہروں کے تین روز کے دوران چند شرپسند عناصر کی جانب سے نوے سے زائد سرکاری اور نجی املاک نذر آتش کر دی گئیں۔

سکیورٹی فورسز نے مخلتف صوبوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج، آنسو گیس، گرم پانی اور دھماکے کی آواز پیدا کرنے والے بموں کا استعمال کیا۔


شیئر

Related stories