افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی آپریشن ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت اکیس افراد جاں بحق

2019-10-28 16:16:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

۲۸ اکتوبر کو افغان فوج کے ترجمان عبدالخلیل خلیلی نے شمالی قندوز میں کیے جانے والے آپریشن کلین اپ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز شمالی صوبہ قندوز کے کچھ حصوں میں سرکاری فوج کی جانب سے کیے جانے والے آپریشن میں چھ سکیورٹی اہلکاروں اور پندرہ عسکریت پسندوں سمیت کم از کم اکیس افراد جاں بحق ہوئے ۔ جنگی طیاروں کی مدد سے کیا جانے والا یہ آپریشن چاردرہ ، دشت ارچی اور اقتاش کے اضلاع میں کیا گیا جس میں پندرہ مسلح باغی ہلاک جب کہ دس زخمی ہوئے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ لڑائی میں چھ سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ سات زخمی ہوئے ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق افغانستان کےشمالی صوبہ فاریاب کے ضلع پشتون کوٹ میں فوج کے ترجمان محمد حنیف رِضائی نے طالبان کے خلاف چمقق کے علاقے میں اتوار کی رات کیے گئے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہ کیا کہ اس کارروائی میں اب تک چھ مسلح طالبان ہلاک جب کہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں ۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ا ن تمام علاقوں میں یہ آپریشن تب تک جاری رہیں گے جب تک کہ یہ اضلاع طالبان سے خالی نہیں ہوجاتے ۔

ابھی تک طالبان کی جانب سے دونوں میں سے کسی بھی کارروائی کے حوالے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔


شیئر

Related stories