یورپی یونین نے بریگزٹ کے لئے برطانیہ کی نئی درخواست منظورکر لی

2019-10-29 10:09:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے 28 تاریخ کو اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یورپی یونین کے 27 رکن ممالک نے بریگزٹ کی حتمی تاریخ 31 جنوری 2020 تک ملتوی کرنے کے لئے برطانیہ کی درخواست سے اتفاق کیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے انیس تاریخ کو ایک ترمیمی بل کی منظور ی دی ، جس کے مطابق نہ صرف وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی یونین کے مابین طے ہونے والے نئے "بریکسٹ" معاہدے پر رائے شماری کو ملتوی کیا گیا بلکہ بورس جانسن کو "بریگزٹ" کو مزید ملتوی کرنےکے لئے یورپی یونین کو خط لکھنے پر مجبور کیا گیا۔ اسی دن ، جانسن نے ٹسک کو ایک خط بھیجا ، جس میں "بریگزٹ" کی تاریخ کو 31 اکتوبر ، 2019ء سے 31 جنوری 2020 تک ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی۔


شیئر

Related stories