برطانیہ میں کنٹینر سے ملنے والی لاشوں کی شہریت تاحال نامعلوم ہے، برطانوی وزیر داخلہ
2019-10-29 11:02:00
برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی برطانیہ میں ایک کنٹینر سے ملنے والی انتالیس لاشوں کی شہریت یا سشناخت تاحال معلوم نہیں کی جاسکی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کام جاری ہے اور اس لئےفی الحال کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے باور کروایا کہ اس سلسلے میں ایک طویل اور پیچیدہ تفتیشی عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس کیس کے حوالے سے برطانیہ میں ٹرک ڈرائیور سمیت متعدد گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں۔ پولیس ان انتالیس لاشوں کو فرانزک معائنے اور شناخت کے لئے پہلے ہی ہسپتال منتقل کرچکی ہے۔