عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں ایک سو افراد ہلاک
عراقی پارلیمنٹ کے تحت انسانی حقوق کمیشن نے تیس تاریخ کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ پچیس اکتوبر سے اب تک عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوب وسطی علاقوں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں کم از کم ایک سو افراد ہلاک اور پانچ ہزار پانچ سو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔علاوازیں اس دوران تقریباً اٹھانوے سرکاری تنصیبات اور نجی عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔
انسانی حقوق کمیشن نے بیان میں مظاہرین سے پرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی اور مظاہرین اور پولیس فورسز پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔انسانی حقوق کمیشن نے یہ اپیل بھی کی کہ اقوام متحدہ کی صدارت میں ملک بھر میں مذاکرات کئے جائیں اور پرامن مظاہرین کی قانونی معروضات غور کیا جائے۔
بغداد کے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے عراقی امور نے اپیل کی کہ ملک بھر میں مذاکرات کا انعقاد کیا جائے اور موثر اقدامات اختیار کئے جائیں۔