پاکستان میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے ،فردوس عاشق اعوان
2019-10-31 14:48:25
پاکستانی وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں یکساں اور معیاری تعلیم کا فروغ عمران خان کا مشن ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا احساس پروگرام کے تحت حقدار طلبا کو 50 ہزار سکالرشپ دی جائیں گی، اطلاق تمام سرکاری یونیورسٹیوں پر ہوگا، یہ وظائف ان خاندانوں کے طلبا میں تقسیم کئے جائیں گے جن کی آمدن 45000 روپے سے کم ہے۔