ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آگے بڑھانے کی قرارداد منظور
2019-11-01 10:19:49
امریکی ایوان نمائندگان نے اکتیس اکتوبر کو امریکی صدر کے مواخذے کے لئے تحقیقی عمل کو شروع کرنے کے حوالے سے قرار داد کی منظوری دے دی۔ اس قرارد داد کے حق میں 232 ووٹ آئے جبکہ 196 ارکان نے اس قرارداد کی مخالفت کی۔ ایوان نمائندگان میں مواخذے کے تحقیقی عمل کے حوالے سے یہ پہلی ووٹنگ ہے۔
یاد رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے چوبیس ستمبر کو ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے لئے تحقیات شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خفیہ اداروں سے تعلق رکھنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ نے جولائی میں یوکرائن کے صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے ان سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار بائیڈن اور ان کے بیٹے کے خلاف مواد اکھٹا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔