ٹرک میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے سب ویتنامی ہیں،برطانوی پولیس
2019-11-02 16:23:37
برطانیہ میں ایسیکس کی پولیس نے یکم نومبر کی شام کو ایک بیان جاری کیا کہ پولیس فی الحال سمجھتی ہے کہ گزشتہ ماہ ٹرک میں دم گھٹنے سے ہلاک ہونے والے39 افراد سب ویتنامی ہیں۔
پولیس اہل کار ٹم اسمتھ ، جو اس واقعے میں متاثرین کی شناخت کی تحقیقات کے لئے پوری طرح ذمہ دار ہیں ، نے ایک بیان میں کہا " ہم سمجھتے ہیں کہ متاثرین ویتنامی شہری ہیں اور پولیس ویتنامی حکومت سے رابطے میں ہے۔ ویتنام اور برطانیہ کے کچھ خاندانوں سے ہمارا براہ راست رابطہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کچھ ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ "
یا د رہے کہ برطانوی پولیس کو 23 اکتوبر کو جنوب مشرقی انگلینڈ کے ایک صنعتی پارک میں کنٹینر ٹرک سے 39 لاشیں ملی تھیں۔