یونیسکو کی جانب سے میڈیا کے خلاف تشدد روکنے پر توجہ دینے کی اپیل
اقوام متحدہ ہر سال ۲ نومبر کو صحافیوں کے خلاف جرم پر سزا نہ دینے کی حالت کے خاتمے کے لئے عالمی دن کے طور پر مناتا ہے۔ اس سلسلے میں فرانس کے شہر پیرس میں قائم یونیسکو نے حال ہی میں تازہ ترین رپورٹ جاری کی جس میں نیوز میڈیا کے خلاف تشدد روکنے پر توجہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
یونیسکو کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ، 2006 سے 2018 تک پوری دنیا میں 1،109 صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کے ذمہ دار وں میں سے ۹۰ فیصدکو سزا نہیں دی گئی ۔
اس رپورٹ کے مطابق ، 2017 سے 2018 تک صحافیوں کی 55٪ کی ہلاکتیں مختلف ممالک میں اس وقت ہوئیں جب ان ممالک میں امن تھا۔اکتوبر 2019 کے آخر تک ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم ہے ، لیکن رپورٹنگ کے دوران نامہ نگاروں کے زخمی ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔