ایران کا ایٹمی توانائی سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کےچوتھے مرحلے کے اقدامات کا اعلان
اطلاع کے مطابق پانچ تاریخ کو ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کےایٹمی توانائی سے متعلق معاہدے کو ختم کرنے کے چوتھے مرحلے کے اقدامات کا اعلان کیا۔ اسی دن حسن روحانی نے اعلان کیا کہ چھ تاریخ کو ایران فورڈو تنصیب میں گیس ڈالے گا ۔جبکہ انہوں نے اس بات پر واضح کیا کہ عالمی ایٹمی توانائی تنظیم کو ایران کےمتعلقہ اقدام کا علم ہے۔ اور اس کی تصدیق بھی کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے ایٹمی توانائی کے معاہدے سے متعلق فریق اپنے اپنے وعدوں پرعمل کریں اور ایران کے مفادات کا تحفظ کریں تو ایران دوبارہ اس معاہدے پر عمل درآمد کیلئے تیار ہے ۔یاد رہے کہ گذشتہ سال مئی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ اعلان کیا تھاکہ امریکہ ایران کے ایٹمی توانائی کے معاہدے سے الگ ہو رہاہے ۔ اس کے بعد امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں لگائیں ۔ اس کے ردعمل کے طور پر ، رواں سال مئی سے ایران نے ایٹمی توانائی سے متعلق معاہدے کو ختم کرنےکے لیے تین مرحلوں میں اقدامات اٹھا ئے ہیں