اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ سے کیوبا پر پابندیاں اٹھانے کیلئے قرا رداد کی منظوری

2019-11-08 15:48:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اقوام متحدہ کی چوہترویں جنرل اسمبلی میں سات تاریخ کو ایک قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں امریکہ سے کیوبا پرعائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو اٹھا نے پر زور دیا گیاہے ۔ یہ پابندیاں تقریباً ساٹھ سالوں سے عائد ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ اٹھائیس سالوں سے تسلسل کے ساتھ اس قرارداد کی منظوری دی جارہی ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چھ اور سات نومبر کو امریکہ کی کیوبا پر عائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کو اٹھانے کی اہمیت پر عامل بحث ہوئی۔بیشتر ممالک اور علاقائی تنظیموں کے مندوبین نے کیوبا کی حمایت کرتے ہوئے امریکہ سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب جانگ جون نے بھی اس موقف اور قرار داد کی حمایت کی۔


شیئر

Related stories