جرمنی میں فائیو جی کی تعمیر میں کسی مخصوص سپلائرز کو خارج نہیں کیا جائےگا ،انجیلا میرکل

2019-11-09 17:03:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

آٹھ نومبر کو جرمن چانسلر انجیلا میرکل نےبرلن میں یورپی کمیشن کی نو منتخب چیئر پرسن ارسلا گرترد وان ڈیر لائن سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں جرمن چانسلر نے کہا کہ جرمنی فائیو جی نیٹ ورکس کی تعمیر میں شامل کمپنیوں کی حفاظتی ضروریات اور تصدیق کو بہت اہمیت دیتا ہے ، لیکن وہ کسی مخصوص سپلائر کے لیے الگ معیار مرتب نہیں کرے گا۔

جرمن حکومت امریکہ کے دباؤ میں ،فائیو جی نیٹ ورک کی تعمیر میں چینی کمپنی کی شرکت کا دوبارہ جائزہ لے گی یا نہیں ؟اس سوال کے جواب میں جرمن چانسلر نے واضح الفاظ میں کہا کہ جرمنی یقینی طور پر فائیو جی نیٹ ورک کے حفاظتی معیار کو بہتر بنائے گا ، اور تمام تنصیبات فراہم کرنے والوں کےلیے ایک جیسے حفاظتی معیارات پر عمل کرےگا۔ ڈیوائس سپلائر کی حیثیت سے ، ہواوے نے جرمنی میں 2G اور 3G نیٹ ورکس کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ جرمنی کسی مخصوص سپلائر کے لیے الگ معیارات مرتب نہیں کرے گا۔ انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ فائیو جی کے لیے متحدہ نیٹ ورک سکیورٹی نظام تیار کریں۔


شیئر

Related stories