کراکس میں پندرہویں وینزویلا بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح
2019-11-09 20:07:36
سات نومبر کو وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پندرہویں وینزویلا بین الاقوامی کتب میلے کا افتتاح ہوا۔چین اس کتب میلے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہا ہے۔ وینزویلا کے صدر نیکلس مادورو موروس نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستر سالوں کے دوران چین نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کی ترقی سے ناصرف چینی عوام نے فائدہ اٹھایا ہے بلکہ اس نے دنیا کے امن و ترقی میں بھی اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔ طرز حکمرانی اور معاشی و سماجی ترقی کے شعبے میں چین کے بہت سے تجربات قابلِ تقلید ہیں۔کتب میلے میں چین کے حوالے سے دو ہزار سے زائد کتب کی نمائش کی جارہی ہے۔