روس اور ترکی کے صدور کی باہمی تعاون اور شام کی صورت حال سےمتعلق ٹیلیفونک بات چیت

2019-11-10 16:11:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn



نو نومبر کو ر وسی صدر ولادیمیر پوتن نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ترکی اور روس کے بیچ تعاون اور شام کی صورت حال کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت کی ۔ روس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری اطلاع کے مطابق،دونوں صدور نے توانائی اور فوجی ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون کو سراہتے ہوئے ان شعبوں میں جاری منصوبوں پر عمل درآمد کی صورتِ حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ روس اور ترکی نے اکتوبر میں شام کی صورت حال کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، مذکورہ بات چیت کے دوران ، روسی صدر نے کہا کہ شام کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کےتحفظ کی بنیاد پر شمال مشرقی شام کی صورت حال کو مستحکم کرنا انتہائی اہم ہے ۔ دونوں سربراہان نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے مسئلے کے حوالے سے طے کردہ معاہدے پرعمل درآمد کرنے کے لیے مزید کوشش کی جانی چاہیئے


شیئر

Related stories