مشرقی افغانستان میں۳۶ عسکریت پسند ہتھیار ڈال کر امن مفاہمتی عمل میں شامل
2019-11-10 17:07:11
افغان حکومت کی جانب سے دی جانے والی اطلاع کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبے ننگر ہار میں آئی ایس سے تعلق رکھنے والے ۳۲ اور طالبان سے تعلق رکھنے والے چار عسکریت پسندوں نے تشدد سے تائب ہو کرہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یہ عسکریت پسند جب صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر میں آئے تو آتشیں اسلحے سے لیس تھے مگر وہاں آکر انہوں نے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے امن مفاہمتی عمل میں شرکت کا اعلان کیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ تمام عسکریت پسند ننگر ہار کی مختلف ڈسٹرکٹس میں اپنی تنظیموں کے سرگرم رکن تھے اور ان کے ہتھیار ڈالنے سے ان علاقوں میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔
عسکریت پسندوں کے کسی بھی گروہ کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔