پیرس میں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا

2019-11-17 16:36:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

فرانس کے "یلو ویسٹس" مظاہرین کا سولہ تاریخ کو پیرس، نانت اور لییوں سمیت دیگر شہروں میں پولیس کے ساتھ شدید تصادم ہوا ۔پیرس کی پولیس نے اسی دن ایک سو سینتالیس متشدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

فرانسیسی اخبار" لی فیگارو " کی رپورٹ کے مطابق کچھ اشخاص نے دکانات،بنک،ہوٹلز اور دوسری عوامی تنصیبات پر توڑ پھوڑ کی ، انہیں منتشر کرنے کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے بیچ شدید جھڑپ ہوئی۔ پیرس کے معروف علاقے پیلس دی تالی پر ہونے فسادات کی شدت میں اضافے کے باعث پولیس نے اسی سہ پہر سے اس اسکوائر پر جلوس نکالنے کے لیے جاری کیے گئے اجازت نامے کو منسوخ کر دیا ۔

فرانسیسی حکومت کی جانب سے فیول ٹیکس بڑھائے جانے کے بعد، سترہ نومبر دو ہزار اٹھارہ کو "یلو ویسٹس"تحریک کا آغاز ہوا۔ مظاہروں کے دوران تشدد کے کئی واقعات بھی رونما ہوئے اور پولیس اور مظاہرین کے درمیان اکثر شدید تصادم بھی ہوتا رہا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ،فرانسیسی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے تحت "یلو ویسٹس" کی تحریک کا زور ٹوٹ چکا ہے ۔


شیئر

Related stories