چین-آسیان وزرائے دفاع کی دسویں غیررسمی ملاقات
چین- آسیان وزرائے دفاع کی دسویں غیررسمی ملاقات سترہ نومبر کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں منعقد ہوئی۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ اور آسیان کے موجودہ چیئرمین ملک تھائی لینڈ کے نائب وزیر اعظم پراوِت وونگ سووان نے مشترکہ طور پر اس ملاقات کی صدارت کی۔
وی فنگ حہ نےاپنے خطاب میں کہا کہ چین ،آسیان ممالک کی مشترکہ کمیونٹی کے قیام اور علاقائی تعاون میں آسیان کی مرکزی اہمیت کی حمایت جاری رکھے گا ۔ چین اور آسیان کو مختلف سطحوں کے دفاعی تبادلوں کو باضابطہ طور پر فروغ دینا چاہیئے،افرادی تربیت،تنصیبات کی ٹیکنالوجی ،قدرتی آفات میں امدادی کارروائیوں اور انسدادِ دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو آگے بڑھانا چاہیئے ۔ فریقین کو مل کر علاقائی امن و امان کے تحفظ نیز چین-آسیان ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے مزید خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔
آسیان کے دفاعی اداروں کے رہنماؤں کی جانب سے چین سے روابط کو مضبوط بنانے اور تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔