حزب اختلاف کے امیدوار گوٹابایا راجا پاکسے سری لنکن صدر منتخب

2019-11-18 10:28:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سری لنکا کے الیکشن کمیشن نے 17 نومبر کو حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے پیپلز فرنٹ کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار گوٹا بایا راجا پاکسےکی جیت کااعلان کر دیا۔ گوٹا بایا راجا پاکسے اس سے قبل سری لنکا میں قومی دفاع اور شہری ترقی کے وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 16 تاریخ کو ملک میں ہونے والے انتخابات میں فتح حاصل کی۔

انتخابی نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان ہونے کے بعد ، گوٹا بایا راجاپاکسے نے شنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئِے کہا کہ آج خوشی کا دن ہے۔ میں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے اور اپنے ملک کی خدمت شروع کرنے کے لئے تیار ہوں۔

پیپلز فرنٹ پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوٹابایا راجا پاکسے 18 تاریخ کو سری لنکا کے شمال وسطی صوبے کے دارالحکومت انورادھا پورہ میں حلف اٹھائیں گے۔

سولہ تاریخ کو ہونے والے صدارتی اتنخاب میں کل 35 امیدواروں نے حصہ لیا۔ الیکشن کمیشن کے سربراہ نے صدارتی انتخابی عمل کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دوران کوئی بڑا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔انتخابات کے دوران ووٹنگ کی شرح 80فیصد سےزیادہ رہی۔


شیئر

Related stories