متشدد مظاہرین ہی ہانگ کانگ کے اصل دشمن ہیں ،آسٹریلیا کی رپورٹ

2019-11-21 19:14:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

انیس نومبر کوآسٹریلیا کی اخبار دی آسٹریلین کے صفحہِ اول پر اخبار کے چیف رپورٹر ہیڈلی کی رپورٹ بعنوان " خونی سڑکوں پر غنڈوں کا راج "شائع ہوئی جس میں ہیڈلی نے ہانگ کانگ کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے اصل صورتِ حال دکھائی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی سڑکوں پر پرتشدد کارروائیاں ہو رہی ہیں اور عوام ان متشدد عناصر کے خوف سےخاموش ہیں۔ذرائع ابلاغ کی غیرذمہ دارانہ رپورٹنگ نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے جنہوں نے فسادات کی اس صورتِ حال میں جلتی پر تیل کا کام کیا۔اس وقت ہانگ کانگ کے پولیس اہلکار وں کو ان پرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں جانی نقصانات بھی جھیلنے پڑ رہے ہیں ، ماضی میں ایسی صورتِ حال کسی طور بھی برداشت نہیں کی جا سکتی تھی ۔ہانگ کانگ پولیس کو مغربی میڈیا کی جانب سے "عوامی دشمن"قرار دیا گیا ہے ،تاہم حقیقت یہ ہے کہ متشدد افراد ہی ہانگ کانگ کے اصل دشمن ہیں ۔ ہیڈلی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ کسی بھی موقع پر کسی بھی صورت میں ہانگ کانگ کے نام نہاد "آزاد جمہوری سپاہییوں کی ""ظالم ہجوم" کے طور مذمت کی جانی چاہیئے۔


شیئر

Related stories