مہندا راجاپاکسے نے سری لنکا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

2019-11-22 14:30:35
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے 21 تاریخ کو صدارتی سیکرٹریٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

حلف برداری کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے سری لنکا کا نیا وزیر اعظم بننے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملکی ترقی کو فروغ دینے اور آئندہ نسل کے تحفظ کے لئے سری لنکن عوام کی حمایت کے منتظر ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق 15 افراد پر مشتمل سری لنکا کی نئی کابینہ تشکیل دی جائیگی۔سری لنکا کے سابق وزیر اعظم رانیل وکرما سسنگھے نے 20 تاریخ کو اپنے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے صدارتی انتخاب کے انعقاد کو منصفانہ اور آزادانہ قرار دیا تھا۔

متحدہ نیشنلسٹ پارٹی سری لنکا کی پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت ہے اور رانیل وکرما سسنگھے پارٹی کے سربراہ ہیں۔

یاد رہے کہ سری لنکا میں 16 نومبر کو صدارتی انتخاب منعقد ہوئے تھے جس میں متحدہ نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہی میں نیو ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدارتی امیدوار سگیت پریما داسہ ناکام ہو گئے تھے۔


شیئر

Related stories