جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کا اگلے مہینے دونوں ممالک کے سربراہوں کی ملاقات پر اتفاق
2019-11-24 16:20:56
جاپان کے وزیر خارجہ توشمیتسو موتیگی نے تیئیس تاریخ کو جاپان کے شہر ناگویا میں جی ٹوینٹی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شریک جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ کانگ کیونگ واہ سے ملاقات کی ۔فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دسمبر کے آخر میں چین-جاپان-جنوبی کوریا کے سربراہی اجلاس کے دوران جاپان-جنوبی کوریا کی سربراہی ملاقات کے انعقاد کے لیے رابطے کو فروغ دیا جائے گا ۔
اس موقع پر فریقین نے شمالی کوریا کے معاملے پر جاپان-جنوبی کوریا اور جاپان - امریکہ -جنوبی کوریا کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور جاپان کے برآمدی نظام کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں بامعنی بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا ۔ تاہم فریقین نے جبری طور پر جاپان کے لیے کام کرنے والے جنوبی کوریا کے مذدوروں کومعاوضے کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں کی۔