جاپان میں چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائےماحولیات کا اکیسواں اجلاس

2019-11-25 11:20:13
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین ،جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائےماحولیات کا اکیسواں اجلاس تیئس سے چوبیس نومبر تک جاپان کے شہر کیتا کیو شیو میں منعقد ہوا۔چین کے وزیر ماحولیات لی گان جیے ،جاپان کے وزیر ماحولیات شن جیرو کوئی زومی اور جنوبی کوریا کے وزیر ماحولیات چو میونگ رائی اپنے اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

چینی وزیر ماحولیات لی گان جیے نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے عالمی تعاون میں مثبت حصہ لے رہا ہے۔ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر مشترکہ دلچسپی کے ماحولیاتی امور پر تبادلوں و تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔تینوں ممالک کے تعاون سے حاصل کردہ کامیابیوں کو باقی دنیا کے ساتھ بانٹا جائے تاکہ مشرقی ایشیاسمیت مزید بڑے علاقوں میں پائیدار ترقی کے لیے مثبت خدمات سرانجام دی جائیں۔

اجلاس میں چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے ماحولیات کے اکیسویں اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی گئی۔


شیئر

Related stories