نائیجیریا میں چینی تجار کا ہانگ کانگ میں پر تشدد فسادات کےفوری خاتمے کی امید کا اظہار

2019-11-25 14:36:08
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تیئیس نومبر کو نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں چین کی کاروباری صلاحیت کی ترقیاتی ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا ۔ اسی دن منعقدہ ایک سمپوزیم میں ہانگ کانگ کے کاروباری ادارے لی گروپ کے نمائندوں سمیت دیگر شرکا نے ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال پر بات چیت میں اس امید کا اظہار کیا کہ ہانگ کانگ میں پر تشدد فسادات کو جلد از جلد ختم کرکے نظم و ضبط بحال کیا جائے گا۔

سمپوزیم میں لی گروپ کے شمالی نائیجیریا میں موجود جوتا سازی کی صنعت کی جنرل منیجر لی قوؤ وئی نے لی گروپ کے چیرمین لی شاؤ فونگ کی نمائندگی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کی موجودہ صورتحال کے بارے میں کہا کہ ہانگ کانگ کی صورتحال بگڑتے بگڑتے آج یہاں تک پہنچ گئی ہے کیونکہ بعض مغربی ممالک نے اپنےمفادات کی خاطر ، چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کرنے کے لیے سیاسی اور معاشی بحران پیدا کیا ہے۔ان پر تشدد فسادات کو جلد از جلد ختم کرنے سے ہی ہانگ کانگ کے مسائل کو حل کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار چینی کی حیثیت سے ہم ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی قانون کے مطابق حکمرانی اور ہانگ کانگ پولیس کی جانب سے قانون کا نفاذ کرتے ہوئے معاشی نظم و ضبط کی بحالی کی حمایت کرتے ہیں تاکہ ہانگ کانگ کےشہریوں کی سلامتی کا تحفظ کیا جائے گا اور ہانگ کانگ میں ایک مرتبہ پھر امن، استحکام اور خوشحالی کا دور واپس آئے۔


شیئر

Related stories