افغانستان ،صحت کے شعبے میں بلاک چین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے تیار

2019-11-27 11:17:42
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

افغانستان کی وزارتِ صحت کی جانب سے چھبیس نومبر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارتِ صحت نے " فینٹم آپریشنز " نامی بلاک چین کمپنی کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت افغانستان کے شعبہِ صحتِ عامہ میں، جعلی ادویات کی شناخت ، ہسپتالوں میں طبی ریکارڈ کا نظام اور مریضوں کی کمپیوٹرائزڈ فائلز کا جدید نظام تشکیل دیا جائے گا۔ اس اقدام کے باعث تین دہائیوں سے جنگ زدہ ملک میں صحت کے ان گنت مسائل سے دوچار افغان عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔

اعداد وشمار کے مطابق دو ہزار دومیں محض نو فی صد افغانیوں کو طبی سہولیات تک رسائی حاصل تھی تاہم دو ہزار سولہ تک طبی خدمات کا دائرہ کار ساٹھ سے نوے فی صد تک بڑھ گیا اور اس بلاک چین ٹیکنالوجی سے اب ناصرف طبی سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع ہو گا بلکہ ان کا معیار بھی بہتر ہوگا۔


شیئر

Related stories