یوگنڈا میں چین افریقہ تعاون فورم - غربت میں کمی اور ترقی سے متعلق کانفرنس کا انعقاد

2019-11-30 16:07:06
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین افریقہ تعاون فورم کے تحت "غربت میں کمی اور ترقی سے متعلق کانفرنس2019"، اٹھائیس سے انتیس تاریخ تک یوگنڈا کے صدر مقام کمپالا میں منعقد ہوئی۔ چین ، افریقی ممالک اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے 150 سے زیادہ نمائندوں نے اس اجلاس میں شرکت کی اور غربت میں کمی اور ترقی کے تجربات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل اورخصوصی مشیر برائے افریقہ گواناس نے کہا کہ چین افریقہ تعاون اور دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے فریم ورک کے تحت چین بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی ، علاقائی یکجہتی کی ترقی ، تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے ، افریقی معاشی نمو اور غربت میں کمی سمیت مختلف میدانوں میں افریقی یونین کی بھر پور حمایت کر رہا ہے اور اس حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

غربت میں کمی اور ترقی کے حوالے سے چین افریقہ کانفرنس کا سلسلہ 2010 میں شروع ہوا۔2015 میں اسے باقاعدہ طور پر چین افریقہ تعاون فورم کے مجموعی فریم ورک میں شامل کیا گیا تھا۔


شیئر

Related stories